پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے تشویشناک خبر، محمد عرفان زخمی ، سہیل خان بھی ان فٹ

بدھ 4 مارچ 2015 11:54

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے تشویشناک خبر، محمد عرفان زخمی ، سہیل خان بھی ان فٹ

نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سہیل خان کو بھی پاؤں میں بھی تکلیف ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یواے ای کیخلاف فیلڈنگ کے دوران محمد عرفان رن اپ کے دوران سلپ ہوگئے جس کی وجہ سے اُن کے دائیں کولہے میں چوٹ لگی جس کے بعد اُنہیں فزیو ڈریسنگ روم میں لے گئے جہاں اُنہیں طبی امداددی جارہی ہے تاہم انجری کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ محمد عرفان نے اب تک تین اوورز کرائے تھے اورمجموعی طورپر اُنہیں 10اوورکراناتھے ، ابتدائی علاج کے بعدمحمدعرفان گراﺅنڈ میں آئے تھے لیکن دوبارہ واپس چلے گئے ۔ دوسری طرف سہیل خان کے پاﺅں میں تکلیف ہے جس کا فزیوتھراپسٹ باﺅنڈری نے باﺅنڈری پر آکر معائنہ کیا۔ یادرہے کہ محمد عرفان کو پہلے بھی چوٹ آچکی ہے جس کے بعد وہ کچھ عرصہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے اورخدانخواستہ محمد عرفان کے ٹیم سے باہر ہونے پر گرین شرٹس کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے ۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 11:54:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :