پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سات مارچ کو کھیلے گی

بدھ 4 مارچ 2015 11:57

پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سات مارچ کو کھیلے گی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سات مارچ کو کھیلے گی شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سات مارچ کو آمنے سامنے ہونگی جنوبی افریقہ کے قائد اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو سمجھنا مشکل ہے ‘ چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ایک انٹرویو میں ڈی ویلیئر نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ و باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، فتح پر بے حد خوشی ہوئی، اگلا ہدف پاکستان کو زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران سنچریاں بنانے کی کوشش ہوتی ہے اور ہم اپنے پلان میں کامیاب ہو رہے ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ سے چھ کھلاڑی فارم میں ہیں جو پلس پوائنٹ ہے اسلئے ہم اگلے میچ میں پاکستان سے بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 11:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :