بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں 6 مارچ کو پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی

بدھ 4 مارچ 2015 11:57

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں 6 مارچ کو پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں 6 مارچ کو پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکو شکست دے کر رواں ورلڈ کپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابھی تک چار میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے دو میچوں می کامیابی حاصل کی اور دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی ٹیم کے قائد دھونی نے کہا کہ ہر میچ کی طرح یہ مقابلہ بھی ہمارے لئے اہم ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں۔ پہلے تین میچوں میں کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل تینوں میچوں میں کامیابی دلائی ہے، امید ہے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مسلسل چوتھی کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 11:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :