نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں 8 مارچ کو نیپئر کے مقام پر مدمقابل ہوں گی

بدھ 4 مارچ 2015 11:57

نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں 8 مارچ کو نیپئر کے مقام پر مدمقابل ہوں گی

نیئپر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں 8 مارچ کو نیپئر کے مقام پر مدمقابل ہوں گی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پول اے میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ ایک بیان میں کیویز قائد برینڈن میکولم نے کہا کہ کونسی ٹیم فیورٹ ہے یا نہیں مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاانہوں نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنے اگلے پول میچ میں افغانستان ٹیم کو آسان نہیں لینگے اور میچ میں مربوط حکمت عملی کے جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ عمدہ کارکردگی کے بعد قوم کی توقعات بڑھ گئی ہیں، خواہش ہے کہ کھلاڑی اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کر کے ملک کو پہلی بار عالمی ٹائٹل دلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انکی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے تاہم کھلاڑی اگلے میچ میں افغانستان کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے اور افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر رواں ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے، ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 11:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :