سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کردیں

بدھ 4 مارچ 2015 11:58

سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کردیں
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنگا کارا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم سنگاکارا کا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرکہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں پہلے بھی ان کو رد کرچکا، میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، اس بارے میں تمام کہانیوں کو نظر انداز کردیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2015 - 11:58:43