ورلڈ کپ 2015ء : آسٹریلیا نے ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سکور کر ڈالا

بدھ 4 مارچ 2015 15:59

ورلڈ کپ 2015ء : آسٹریلیا نے ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سکور کر ڈالا

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سکور کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹرین آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ ، پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 417رنز کا پہاڑ جیسامجموعہ کھڑا کر ڈالا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 178، گلین میکسویل نے 95اور سٹیون سمتھ نے 88رنز سکور کیے ۔ افغانستان کی جانب سے دولت اور شاہ پور زادران نے 2،2جبکہ حامد حسن اور نوروز منگل نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2007 ء میں بھارت نے برمودا کے خلاف 5وکٹوں کے نقصان پر 413رنز بنائے تھے ۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 15:59:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :