محمد عرفان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے ، اگلے میچ میں شمولیت کاامکان ہے: وقاریونس

بدھ 4 مارچ 2015 16:55

محمد عرفان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے ، اگلے میچ میں شمولیت کاامکان ہے: وقاریونس

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے محمد عرفان کے چاہنے والوں کو اچھی خبر سنادی ہے اور بتایاہے کہ محمد عرفان کی انجری معمولی نوعیت ہے ، امیدہے کہ وہ اگلامیچ کھیلیں گے ۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد عرفان رن اپ کے دوران سلپ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اُن کے دائیں کولہے میں چوٹ لگی جس کے بعد اُنہیں فزیو ڈریسنگ روم میں لے گئے جہاں اُنہیں طبی امداددی گئی ۔

(جاری ہے)

انجری کی نوعیت سے متعلق کوچ وقار یونس کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آیاہے ۔ وقار یونس کاکہناتھاکہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی میچ ہار چکی ہے ، بلاشبہ گرین شرٹس کا اگلامیچ بھی اہم ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ حریف ٹیم ناقابل شکست ہے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل ٹیم کے میڈیا منیجر نے محمد عرفان کی انجری کی تردید کردی تھی اور کہاتھاکہ وہ مکمل فٹ ہیں لیکن وقاریونس نے اپنے میڈیا منیجر کے بیان کو غلط قراردیتے ہوئے انجری کی نوعیت بھی بتادی ۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 16:55:24