پاکستان کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا: محمد یوسف

بدھ 4 مارچ 2015 20:03

پاکستان کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا: محمد یوسف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوارٹر فائنل تک رسائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سخت ہو گا جبکہ آئرلینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کا آخری پول میچ آئرلینڈ کے خلاف ہے جو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور وہاں کی وکٹ بلے بازوں کیلئے بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے اس لئے آئرلینڈ پاکستان کیلئے کوئی بھی مشکل کھڑی کرنے میں ناکام رہے گا اور اگر پاکستان کیلئے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہو گیا تو قوی ٹیم سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ سرفراز احمد کو اب تک ٹیم میں شامل نہ کرنا حیران کن بات ہے کیونکہ اس وقت وہ واحد کھلاڑی ہیں جو دلیری سے کھیلتے ہیں اور اسی لئے انہیں اگلے میچوں میں ضرور موقع دینا چاہئے۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 20:03:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :