آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا،

کینگروز نے کمزور حریف افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز سکور بنا کر بھارت کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 20:55

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا،

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز سکور کر ڈالے ، ڈیوڈ وارنر نے 178 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ، انہوں نے 19 چوکے اور 5 چھکے لگائے ، سمتھ 95 رنز کر کے آؤٹ ہوئے ، میکسویل نے 88 رنز کی اننگز کھیلی ، افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے 101 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ، شاہپور زدران نے دو ، حامد حسن اور نوروز منگل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جو اس نے 2007ء میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی برمودا کی ٹیم کیخلاف 413رنز بنا کر قائم کیا تھا

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 20:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :