ورلڈ کپ 2015ء : سرفراز احمد ،یونس خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنیکا فیصلہ

جمعہ 6 مارچ 2015 15:30

ورلڈ کپ 2015ء : سرفراز احمد ،یونس خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنیکا فیصلہ
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مارچ ۔2015ء ) کفر ٹوٹا خداخدا کر نے کے مصداق قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے بالآخر وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو کھلانے کا مشورہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتے عوامی دباؤ اور اوپنر ناصر جمشید کی خراب فارم کے باعث ٹیم انتظامیہ نے انہیں ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو ڈراپ کر کے یونس خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چار فاسٹ باؤلر ز کے ساتھ میدان میں اترے گا جن میں محمد عرفان ، سہیل خان ، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 06/03/2015 - 15:30:07