بھارتی شیر مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
جمعہ 6 مارچ 2015 19:49
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) بھارتی شیر مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے،بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی،ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 45ویں اوورز میں 182 رنز پر ڈھیر، جیسن ہولڈر کی 57 رنز کی اننگز نے ویسٹ انڈیز کو سہارا دیا،6ویسٹ انڈین بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے،بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، اومیش یادیواور روندرا جدیجا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر40ویں اوورز میں ہدف حاصل کر لیا،مہندراسنگھ دھونی 56 گیندوں میں 45 رنز بناکر ناقابل شکست،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور آندرے رسل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد شامی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
جمعہ کو پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراوٴنڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کیریبئن ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 67 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی تاہم کپتان اس موقع پر جیسن ہولڈر کی 57 رنز کی اننگز نے ویسٹ انڈیز کو سہارا دیا اور ٹیم 182 رنز بنانے میں کامیاب رہی، جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمایاں کھلاڑی ڈیرن سیمی تھے جنہوں نے 26 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوائن اسمتھ 6، کرس گیل 21، مارلن سیمیولز 2، جوناتھن کارٹر 21، لینڈل سمنز 9، آندرے رسل 8 اور جیروم ٹیلر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر