دوران ریسلنگ فری کک میکسیکن ریسلر کی جان لے گئی

اتوار 22 مارچ 2015 14:20

دوران ریسلنگ فری کک میکسیکن ریسلر کی جان لے گئی
تیجوانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) میکسیکو میں ریسلنگ مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے ریسلر ہیجو ڈیل پیرو رنگ میں ہی دم توڑ گئے تاہم انکے دیگر ساتھی انکی موت سے بے خبر ریسلنگ میں مشغول رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شہر تیجو انا میں گزشتہ روز معمول کے مطابق ریسلنگ مقابلے جاری تھے کہ اس دوران 35سالہ ہیجو ڈیل پیرو کو ساتھی کھلاڑی نے فلائنگ کک ماری جس کے نتیجے میں وہ رنگ کی رسیوں پر بے سدھ گر گئے تاہم کسی نے انکی طرف توجہ نہ دی اور ریفری نے بھی اسے معمول کی کارروائی جان کر کھیل جاری رکھا جبکہ تماشائیو ں نے بھی اسے انکی چالاکی سمجھا ۔

کافی دیر تک جب ان میں کوئی ہل جل پیدا نہ ہوئی تو انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی ۔
دوران ریسلنگ فری کک میکسیکن ریسلر کی جان لے گئی
وقت اشاعت : 22/03/2015 - 14:20:12