ارجنٹائن کے لیونل میسی دنیا کے امیر ترین فٹبالر

جمعرات 26 مارچ 2015 12:21

ارجنٹائن کے لیونل میسی دنیا کے امیر ترین فٹبالر

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) امیر ترین فٹبالرز کی تازہ لسٹ جاری کر دی گئی۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی نے سب کو گول کر دیا۔ پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانسیسی فٹبال میگزین کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 2014ء کے امیر ترین فٹبالر ہیں۔ بارسلونا اور ارجنٹینا کے میگا سٹار لیونل میسی نے گزشتہ سال 47 اعشاریہ آٹھ ملین پاوٴنڈز کمائے۔

وہ بارسلونا کی طرف سے 26 ملین پاوٴنڈز تنخواہ لینے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بھی ہیں۔ پرتگال اور رالک میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو انتالیس اعشاریہ سات ملین پاوٴنڈز سالانہ کما کر دوسرے امیر ترین فٹبالر ہیں۔ نیمار نے 26 اعشاریہ آٹھ ملین پاوٴنڈز کے ساتھ تیسرے امیر ترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ برازیلی کھلاڑی سِلوا بیس اعشاریہ دو ملین پاوٴنڈز کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہیں۔

(جاری ہے)

لسٹ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے روبن پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ اٹھارہ اعشاریہ آٹھ ملین پاوٴنڈز کمانے والے فٹبالر ہیں۔ دنیائے فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑی گیرتھ بیل کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے جنہوں نے سترہ اعشاریہ پانچ ملین پاوٴنڈز کمائے۔ لسٹ میں لمبی کمائیاں کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ منیجرز کے بھی نام دیئے گئے ہیں جس میں چیلسی کے جوزے مورینو تیرہ اعشاریہ دو ملین پاوٴنڈز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 12:21:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :