ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 328 رنز بنا کر آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل کا سب سے بڑے مجموعی سکو رکا اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 26 مارچ 2015 17:46

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 328 رنز بنا کر آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل کا سب سے بڑے مجموعی سکو رکا اعزاز حاصل کر لیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) چار مرتبہ کے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کی تاریخ کے سب سے بڑے سکور کا ہدف دیاجس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ناکام رہی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ورلڈ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے جو ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ میں سکور کیا گیا سب سے بڑا مجموعہ تھا۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے 298 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب کرنے میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔ ورلڈ کپ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا مجموعے کا ریکارڈ آج سے قبل ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے 1979ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 293 رنز جوڑے تھے

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 17:46:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :