آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی شکست نے پاکستانی شائقین کو ”موقع“ فراہم کردیا

جمعرات 26 مارچ 2015 20:45

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی شکست نے پاکستانی شائقین کو ”موقع“ فراہم کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر جہاں ایک طرف بھارتی عوام اور میڈیا اپنی ٹیم پر خوب برسے ہیں وہیں پاکستانی شائقین کی جانب سے بھارت کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران پاکستان کے خلاف مسلسل چلائے گئے اشتہارات کو لے کر بھارت ہی کا خوب مذاق اڑا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے بہت سے ٹی وی اشتہارات بنائے گئے جن میں مشہور ترین ”موقع موقع“ کا اشتہار رہا تاہم بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست نے پاکستانی شائقین کو دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کی جانب سے مختلف مزاحیہ تصاویر اور جملوں کا تبادلہ کر کے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 20:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :