سوشل میڈیا پر سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کیلئے مہم جاری

جمعہ 27 مارچ 2015 11:05

سوشل میڈیا پر سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کیلئے مہم جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پرزوروشورسے مہم جاری ہے،کپتان اورچیف سلیکٹرکا اعلان چیئرمین پی سی بی کے دورہ کراچی کے بعد ہوگا،مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے ون ڈے ٹیم کیلئے نئے کپتان کی تلاش جاری ہے، دوڑمیں کئی سینئیراورجونئیرکھلاڑی بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ایک سابق کپتان نے بھی قیادت حاصل کرنے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا، شعیب ملک کی بطورکپتان واپسی کیلئے سوشل میڈیا پربھی مہم جاری ہے،ذرائع کے مطابق بورڈ کسی تجربہ کارکھلاڑی کوکپتان بنانیکا خواہاں ہے،محمد حفیظ کی کپتانی کی راہ میں ان کا مشکوک باولنگ ایکشن حائل ہے، اظہرعلی یا صہیب مقصود کی بطورنائب کپتان تقرری پرغورکیا جارہاہے،دوسری جانب نئی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹرکیلئے محسن خان اوراقبال قاسم کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 11:05:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :