مہندراسنگھ دھونی ورلڈکپ میں زیادہ رنزبنانے والے وکٹ کیپرکپتان بن گئے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:10

مہندراسنگھ دھونی ورلڈکپ میں زیادہ رنزبنانے والے وکٹ کیپرکپتان بن گئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں وکٹ کیپرکپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے آسٹریلیاکے خلاف سیمی فائنل 65 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

وہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 473رنز بناکر سرفہرست آگئے ہیں،کمارسنگاکارا465رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپرچلے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے ایلک اسٹیورٹ 303، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرمحض دو میچوں میں کپتانی کرتے ہوئے259 رنزبناکر تیسرے نمبرپر ہیں ، ٹیلرنے رواں ورلڈکپ کے دومیچوں میں قیادت کرتے ہوئے 121اور138رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 11:10:05