ورلڈ کپ کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل نئے ون ڈے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کاانتخاب دو سے تین روز میں متوقع

جمعہ 27 مارچ 2015 12:46

ورلڈ کپ کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل نئے ون ڈے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کاانتخاب دو سے تین روز میں متوقع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل نئے ون ڈے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کاانتخاب دو سے تین روز میں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی نئے ون ڈے کپتان کیلیے صلاح مشورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈحکام اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ون ڈے ٹیم کا کپتان نوجوان کھلاڑیوں کو بنایا جائے یا کسی سینئیر کھلاڑی کو کپتان بناکر کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بناکر گروم کیا جائے۔

سینئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک ریس میں سب سے آگے ہیں‘ نوجوان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ،وہاب ریاض ،فواد عالم اور اظہرعلی کے نام زیرغور ہے نئے چیف سلیکٹر کے لیئے سابق چیف سلیکٹر وسیم باری اور محسن خان کے نام گردش میں ہیں۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 12:46:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :