پہلی مربتہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مکمل تیار ہیں،برینڈن میکولم

جمعہ 27 مارچ 2015 14:49

پہلی مربتہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مکمل تیار ہیں،برینڈن میکولم

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کینگروز کے خلاف مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فائنل تک رسائی کو ٹیم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم اور ہمارے لئے دیرینہ خواب تھا، تعبیر ملنے پر بے حد خوشی ہوئی، اور اب فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 14:49:49