ٹور ڈی پنجاب انٹرنیشنل سائیکل ریس سندھ کے حق نواز نے جیت لی

جمعہ 27 مارچ 2015 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) سندھ کے بے روزگار سائیکلسٹ حق نواز نے رحیم یار خان سے راولپنڈی تک ہونے والی ٹور ڈی پنجاب سائیکل ریس جیت لی ہے ۔ آج ریس کے فائنل اور آخری مرحلے گجرات سے راولپنڈی میں حق نواز نے پانچ گھنٹے 27منٹ 18سیکنڈ میں ایک مرتبہ پھر اول پوزیشن حاصل کرلی اور مجموعی طور پر ریس کے چیمپین قرار پائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعون نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف سے پرزور اپیل ہے کہ خدا داد صلاحیتوں کے مالک سائیکلسٹ حق نواز کو فوری طور پر نوکری فراہم کی جائے۔

تاکہ پاکستان کے اس ہونہار سائیکلسٹ کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جاسکے اس کے علاوہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں کو نوکری فراہم کرنے والے سرکاری اداروں سے باز پرس بھی کی جائے۔ دریں اثناء پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب کے چیئر مین ایدوکیٹ عابدعلی آف سندھ ہائی کورٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حق نواز نے محنت کا صلا پالیا ہے۔ جو اس نے اپنے استادوں اور رہنماوٴں کے ادب اور ان کی بھرپور ٹریننگ کے باعث حاصل کیا۔عابد علی نے اعلان کیا کہ کراچی پہنچنے پر حق نواز کا شاندااور پر تباق استقبال کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 17:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :