پی سی بی کا ون ڈے کرکٹ کی کپتانی اظہر علی کو سونپنے کا فیصلہ
ہفتہ 28 مارچ 2015 12:29
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں شرمناک کاکر دگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیو ں کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور ذرائع کے مطابق کیسینوسکینڈل میں ملک کا نام بدنام کر نے والے چیف سلیکٹر معین خان کی جگہ ہارون رشید کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔
ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کر یں گے اور اظہر علی انکے نائب ہوں گے ۔ ون ڈے ٹیم کی کپتانی اظہر علی کو دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف مئی سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جب کہ احمد شہزاد اورعمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر گل کو بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لئے بھی طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا