پی سی بی نے چیف سلیکٹر معین خان کو عہدے سے فار غ کر دیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:58

پی سی بی نے چیف سلیکٹر معین خان کو عہدے سے فار غ کر دیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر معین کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کراچی میں چیف سلیکٹر معین خان سے ملاقات میں انہیں باقاعدہ پیغام دیا کہ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پرانی سلیکشن کمیٹی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد وہ بھی اپنے عہدے سے فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کیسینو سکینڈل کا ذکر تک نہیں ہوا اور پی سی بی نے تاحال معین خان کسی اور حیثیت میں بورڈ کے ساتھ رکھنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ نئی سلیکشن کمیٹی کے لیے کسی تنخواہ دار چیف سلیکٹر کے تقرر کے بارے میں سوچ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کے دوران کیسینو جانے پر چیف سلیکٹر معین خان کو شائقین اور سابق کرکٹر ز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور بورڈ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 13:58:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :