کیوی کپتان برینڈن میکولم کا بھارتی شائقین کے نام کھلا خط، فائنل میں سپورٹ کرنیکی اپیل

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:27

کیوی کپتان برینڈن میکولم کا بھارتی شائقین کے نام کھلا خط، فائنل میں سپورٹ کرنیکی اپیل
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے فائنل کے لیے بھارتی مداحوں کو کھلا خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برینڈ ن میکولم کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا کہ انہیں معلوم ہے کہ بھارتی شائقین اس فائنل سے قبل ہی ان کی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہیں اور اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ آسٹریلیا میں موجود بھارتی شائقین 29مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ آکر ان کی ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا میچ ہے اور اربوں لوگوں کی سپورٹ حاصل ہونے سے فائنل جیتنے کے لیے ان کا حوصلہ مزید بڑھ جائے گا ۔
وقت اشاعت : 28/03/2015 - 14:27:11