ورلڈ کپ فائنل کیوی آل راؤنڈرڈینئل ویٹوری کا آخری ون ڈے میچ ہوگا

ہفتہ 28 مارچ 2015 17:41

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرڈینئل ویٹوری نے کہا ہے کہ اتوار کو میلبورن میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

ویٹوری اتوار کو نیوزی لینڈ کیلئے اپنا 295 واں میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے ٹھیک 18 سال اور چار دن پہلے 1997 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔36 سالہ ویٹوری اب تک ون ڈے میچوں میں 305 وکٹیں لینے کے علاوہ 2200 رنز بھی بنا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 17:41:58