زندگی شاید اور میچ دیکھنے کا موقع نہ دے  مارٹن کرو

اتوار 29 مارچ 2015 15:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)کینسر کے موذی مرض میں مبتلا نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل شاید ان کی زندگی کا آخری میچ ہوگا جسے وہ دیکھ پائیں گے۔

(جاری ہے)

کینسر کے موذی مرض لیمفوما میں مبتلا ایک انٹروی میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ انھیں جو مرض لاحق ہے اس کے صرف پانچ فیصد مریض ایک سال کے عرصے تک زندہ رہ پاتے ہیں مارٹن کرو نے کرک انفو کو بتایا کہ میری آگے کی قیمتی زندگی شاید مجھے کوئی اور میچ دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کی عیاشی کا موقع فراہم نہ کرے۔ یہ بہت ممکن ہے اور میں اس حقیقت کے ساتھ بخوشی رہ سکتا ہوں-

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 15:01:24