آسٹریلیا کا وہ ریکارڈ جو کم از کم 16سال برقرار رہے گا

اتوار 29 مارچ 2015 15:50

آسٹریلیا کا وہ ریکارڈ جو کم از کم 16سال برقرار رہے گا

آسٹریلیا کی ٹیم نے پانچواں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور کم از کم اگلے16سال تک آسٹریلیا کاپانچ بار عالمی چیمپئن رہنے کا ریکارڈ کوئی نہیں ٹوٹ سکے گا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلا ورلڈ کپ 1987میں جیتا ،دوسرا 1999،تیسرا2003،چوتھا 2007اور پانچواں ورلڈ کپ 2015کا بھی آسڑیلیا نے اپنے نام کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارت اور سری لنکا نے دو بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتاہے اورانہیں سب سے پانچ بار چیمپئن رہنے والے آسٹریلیا کے ریکاڑ کو توڑنے کیلئے مسلسل تین ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے ہوں گے جس کے لیے 16سال کا عرصہ درکار ہو گا ۔یعنی آسٹریلیا کی ٹیم کا یہ وہ واحد ریکارڈ ہے جو آنے والے 16سالوں تک برقرا ررہے گا جسے کوئی توڑ نہیں سکے گا۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 15:50:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :