شکست خوردہ کپتان کابڑے دل کامظاہرہ ، کوئی پچھتاوانہیں ، بہترین کھیل کی کوشش کی: برینڈن مکلم

اتوار 29 مارچ 2015 15:59

شکست خوردہ کپتان کابڑے دل کامظاہرہ ، کوئی پچھتاوانہیں ، بہترین کھیل کی کوشش کی: برینڈن مکلم

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکلم نے کہاہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلی ، مائیکل کلارک نے اچھاکھیل پیش کیا اور وہ جیت کے حق دار تھے تاہم اُنہیں کوئی پچھتاوانہیں ، اُنہوں نے بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے برینڈن مکلم کاکہناتھاکہ اپنے ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنااعزاز ہے ، بہترین کھیل کھیلا اور فائنل تک پہنچ گئے ، یہ زندگی کا بہترین وقت تھاجو شاید کبھی نہیں بھلاسکیں گے ۔

برینڈن مکلم کاکہناتھاکہ ہم کھیل میں واپس آئے تھے اور 150پر تین وکٹیں حاصل کرلی تھیں ، ہمارے پاس ایک موقع تھا، ٹرافی تو نہیں لے کر گئے لیکن کوئی پچھتاوانہیں ، جس طرح سے کرکٹ کھیلے اس سے ہمارے سربلند ہوگئے ۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 15:59:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :