ڈینیئل ویٹوری ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین باؤلر نہ بن سکے

اتوار 29 مارچ 2015 16:27

ڈینیئل ویٹوری ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین باؤلر نہ بن سکے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری ورلڈ کپ کے کامیاب ترین کیوی باؤلر نہ بن سکے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل سے قبل ڈینیئل ویٹوری اور جیکب اورم 36،36وکٹوں کے ساتھ مشتر کہ طور پر ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین باؤلرز تھے اور اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جار ہا تھا کہ ویٹوری فائنل میں جیکب اورم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین باؤلر بن جائیں گے تاہم وہ کوئی بھی وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کا فائنل ڈینیئل ویٹوری کا آخری ون ڈے انٹر نیشنل تھا ۔
وقت اشاعت : 29/03/2015 - 16:27:31