کرس گیل کا ون ڈے کرکٹ چھوڑنے والے شاہد آفریدی کو خراج تحسین

پیر 30 مارچ 2015 09:38

کرس گیل کا ون ڈے کرکٹ چھوڑنے والے شاہد آفریدی کو خراج تحسین

جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے حالیہ ورلڈ کپ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ آفریدی ایک پر جوش کرکٹر ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنے کھیل سے بھرپور تفریح فراہم کی ، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کر تے ہیں ، میں آپ کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں ، ہم میدان پر آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے ۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل ہی ون ڈے کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل ان کے و ن ڈے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا تھا ۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 09:38:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :