بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی ’’ موقع ،موقع ‘‘ گنگنانے لگے

منگل 31 مارچ 2015 13:33

بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی ’’ موقع ،موقع ‘‘ گنگنانے لگے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹی وی کی جانب سے بنائے گئے گانے ’’ موقع ، موقع ‘‘ نے تاحال بھارتیوں کی جان نہیں چھوڑ ی اور اب تو بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی اسے گنگنانے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر چلنے والے ایک اشتہارمیں مختلف ممالک کی ٹی شرٹس پہنے نوجوان غمگین بیٹھے تھے اور اسی دوران ’’ آج در پہ چل کر آیا ہے موقع ‘‘ کے ساتھ دروازے پر دستک ہوتی ہے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بنے ایک نوجوان کی جانب سے دروازہ کھولتے ہی سلمان خان اندر داخل ہوتے ہیں اور ٹھمکے لگانے کے ساتھ ساتھ ’’موقع ،موقع ‘‘ گنگنانے کے بعد ان نوجوانوں کے ساتھ بیٹھ کر یوں گویا ہوتے ہیں کہ ’’ جب ایک جاتا ہے ، تو دوسرا آتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔موقع ‘‘۔ پاکستانی ٹی شرٹ پہنے نوجوان کی جانب سے ’’اب کونسا موقع ‘‘ کے سوال کے جواب میں سلمان خان کہتے ہیں کہ ’’ اگلا موقع کبڈی ، کبڈی سیزن 2ہے ‘‘ ۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 13:33:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :