پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھی‘ شین واٹسن

منگل 31 مارچ 2015 22:05

پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھی‘ شین واٹسن

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھا،ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔میلبورن فیڈریشن سکوائر پر منعقدہ تقریب جشن میں میڈیا سے گفتگو میں شین واٹسن نے کہا کہ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض کے خطرناک ترین سپیل پر وکٹ بچانے میں کامیاب رہنے کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتا ہوں۔

ورلڈ کپ فتح پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مائیکل کلارک کے ہم عمر 33سالہ شین واٹسن نے کہا کہ پرتھ میں افغانستان سے گروپ میچ میں ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے باوجود مجھے اپنے کیریئر کے ختم نہ ہونے کا یقین تھا۔

(جاری ہے)

میں نے دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن ابھی مزید ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹرز فائنل میچ میں قومی ٹیم کے باؤلر وہاب ریاض نے ایسی شاندار باؤلنگ کی کہ لیجنڈ کھلاڑی بھی ان کی تعریف کے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے وہاب ریاض کی باؤلنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے پر دائر جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔دوسری جانب سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے وہاب ریاض کی باؤلنگ پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی باؤلر نے جس قسم کی باؤلنگ کی وہ سالوں یاد رہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 22:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :