کیوی فاسٹ باؤلر کائل ملز کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بدھ 1 اپریل 2015 11:21

کیوی فاسٹ باؤلر کائل ملز کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) نیوزی لینڈ فاسٹ باؤلر کائل ملزنے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملز کا کہنا تھا کہ 14سال تک اپنے ملک کی نمائندگی کر نا ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا مس کریں گے ،وہ ا ب اپنا وقت فیملی کو دینا چاہتے ہیں جنہوں نے کرکٹ کھیلنے کے دوران ان کا بھر پور ساتھ دیا ،انہوں نے اپنے کوچز کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کی وجہ سے ہی وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے تھے ۔

(جاری ہے)

کائل ملز ڈینیئل ویٹوری کے بعد نیو زی لینڈ کے کامیاب ترین باؤلر رہے ہیں ، انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز1998-99ء میں آکلینڈ کی جانب سے کیا تھا اور اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2001ء میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں کیا ۔ 14سالوں پر محیط اپنے ون ڈے کیریئر میں ملز نے 170میچز میں 27.02کی اوسط سے 240شکار کیے ، انہوں نے 2004ء سے 2009ء کے دوران 19ٹیسٹ میچز میں 33.02کی اوسط سے 44کھلاڑی پوویلین بھیجے جبکہ 42ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 43رہی ۔
وقت اشاعت : 01/04/2015 - 11:21:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :