آئی سی سی صد ر مصطفی کمال عہدے سے مستعفی ہوگئے

بدھ 1 اپریل 2015 12:55

آئی سی سی صد ر مصطفی کمال عہدے سے مستعفی ہوگئے
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال نے ورلڈ کپ ٹرافی دیئے جانے سے روکے جانے پر اپنے عہدے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2015ء جیتنے والی آسٹریلیوی ٹیم کو ٹرافی دینا ان کا حق تھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ان کا یہ حق چھین کر ادارے کے چیئر مین سری نواسن کو ٹرافی آسٹریلوی ٹیم کے حوالے کر نے کا موقع دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ۔

مصطفی کمال کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کے نجم سیٹھی جون 2015ء سے آئی سی سی کے صدر کا کہدہ سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ مصطفی کمال نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کی بھارت سے ہار کا ذمہ دار بھی پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ٹھہرایا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان کے اس الزام کی تردید کر دی تھی ۔
وقت اشاعت : 01/04/2015 - 12:55:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :