برطانوی کمنٹیٹر مارک نکولس نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سے معافی مانگ لی
بدھ 1 اپریل 2015 15:12
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) برطانوی کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کی تقریب میں پاکستان کے سابق ون ڈے کرکٹر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کرکٹرز اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے ۔ اتوار کے روز میلبورن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکولس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سٹار کھلاڑیوں کا زکر کیا۔
نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔(جاری ہے)
I take great offence that I missed out Misbah and Afridi intentionally. Afridi is a good friend for many years. Others retired too.
— Mark Nicholas (@mcjnicholas) March 30, 2015
مارک نکولس کا کہنا تھا کہ اصل غلطی تقریب کا سکرپٹ لکھنے والوں کی ہے جو مصباح او ر آفرید ی کا نام ڈالنا بھول گئے تھے ۔
انہوں نے پاکستانی قو م کی جانب سے نسل پرستی کا الزام لگائے جانے پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ایسا الزام نہ لگایا جائے ، میلکم مارشل ان کے بہترین دوست تھے
Be hard as you like for my reading the script as given but don't call me racist, Malcolm Marshall was my best friend. Salute Misbah & Afridi
— Mark Nicholas (@mcjnicholas) March 31, 2015
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
عارف والا ،ساتویں دیہی فقیرمحمد گجرمرحوم کبڈی مقابلہ میں ایس کے ایس کبڈی کلب کے پہلوانوں نے میدان مارلیا
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا