انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی

بدھ 1 اپریل 2015 16:17

انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ۔اتوار کے روز میلبرن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامتی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکالس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اسٹار کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔

نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔ تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی شائقین نکولس کے رویے پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکلولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔

(جاری ہے)

تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کہ مصباح اور آفریدی کا ذکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نکولس کے مطابق اصل غلطی تقریب کا اسکرپٹ لکھنے والوں کی ہے جو مصباح اور آفریدی کا ذکر کرنا ہی بھول گئے۔نکولس نے پاکستانی عوام کی جانب سے نسل پرست ہونے کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نسل پرست نہ کہا جائے اور ویسٹ انڈیز کے آنجہانی میلکم مارشل بھی میرے بہترین دوست تھے۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 16:17:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :