25ویںآ ل پاکستان بیرسڑ سیف اللہ خان فٹ بال ٹورنامنٹ ، کاروان کلب کامیاب

بدھ 1 اپریل 2015 16:50

25ویںآ ل پاکستان بیرسڑ سیف اللہ خان فٹ بال ٹورنامنٹ ، کاروان کلب کامیاب

لکی مروت( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) 25ویںآ ل پاکستان بیرسڑ سیف اللہ خان فٹ بال ٹورنامنٹ غرنی خیل کے فا ئنل میچ میں کاروان کلب لکی نے آتش کلب ٹانک کو 1-0 سے شکست دے دی۔یہ ٹورنامنٹ 20 فروری سے کالج گراؤنڈ غزنی خیل میں شروع ہوا تھا اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا۔سیمی فائنل میچ میں کاروان کلب لکی نے خیبر گرین کلب جمرود کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ آتش کلب ٹانک نے مسلم انوائڈرز غزنی خیل کو ہرا کر فائنل میں پہنچے تھے۔

میچ کا واحد گول میچ کے آخری لمحات میں کاروان کلب کے مہمان کھلاڑی راشد نے سکور کیا۔مین آف دی ٹورنمنٹ کا ایوارڈ آتش کلب ٹانک کے ساتھ کھیلنے والے مہمان کھلاڑی رضاء اللہ کے حصے میں آیا۔

(جاری ہے)

رضا ء اللہ کا تعلق میرانشاہ سے ہے جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ کاروان کلب لکی کے مایہ ناز فٹ بالر نوید نے حاصل کیا۔میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد آئی ہوئی تھی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سلیم سیف اللہ خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کیں۔ اس موقع پر کاروان کلب منیجر او رکوچ نصراللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں تماشائیوں نے ہماری زبر دست تائید کیں اور ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا تماشائیوں کے جزبات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے میں آج کاروان کلب کی جیت کو تماشائیوں کے نام کر تا ہوں۔

لکی مروت کی زمین فٹبال کی لئے بڑی زرخیز ہے۔اس علاقے نے پاکستان فٹبال کو بڑے بڑے نامور کھلاڑی دیے ہیں۔ان نامور کھلاڑیوں میں ایک نام مرحوم قاضی محمد اشفاق پپو کا ہے۔جنہوں نے پاکستان فٹبا ل ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 1997 میں مالدیب میں کھیلے جانے والے سارک گیمز میں پاکستان کو براؤن میڈل سے نوازاتھا۔ 1989 میں پاکستان میں کھیلے جاے والے سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔اسکے علاوہ1989-90-91-92-93 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے بڑے ٹور نامنٹوں میں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی انہیں کے نام رہا۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 16:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :