جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے ہارون لورگارٹ سے جھوٹ پکڑنے والے آلے کے ٹیسٹ سے گزرنے کا مطالبہ

جمعرات 2 اپریل 2015 12:44

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے ہارون لورگارٹ سے جھوٹ پکڑنے والے آلے کے ٹیسٹ سے گزرنے کا مطالبہ

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگارٹ سے جھوٹ پکڑنے والے آلے کے ٹیسٹ سے گزرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفری فورم نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ لورگاٹ اس ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق یا تردید کریں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹیم کی تشکیل نسلی بنیاد پر ہوئی۔ واضح رہے کہ پروٹیز الیون میں ان فارم سفید فام کائیل ایبٹ کی جگہ سیاہ فام انجرڈ فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کو کھلانے کی وجہ نسلی امتیاز کو قرار دیا جارہا ہے مگر ہارون لورگاٹ اس کی تردید کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 12:44:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :