مشہور زمانہ ریسلر راک امیر ترین امریکی پہلوان بن گئے

پیر 13 اپریل 2015 13:32

مشہور زمانہ ریسلر راک امیر ترین امریکی پہلوان بن گئے

لاس ویگاس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اپریل۔2015ء)امریکی پہلوان دی راک 70ملین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ڈبلیوڈبلیو ای کے امیر ترین ریسلر بن گئے ہیں۔ امریکی پہلوان دی راک کی اس آمدنی میں ہالی ووڈ فلموں ، اشتہاری اور تشہیری معاہدے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سابق چیمپئن سٹون گولڈ سٹیو آسٹن 45 ملین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین پہلوان رہے ۔ مشہور زمانہ پہلوان جان سینا 35ملین ڈالرز تک رکھتے ہیں جبکہ بگ شو کے اثاثے تیس ملین ڈالرز سے زائد ہیں۔ دراز قد ریسلر ٹرپل ایچ 25ملین ڈالر زسے پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ انڈر ٹیکر، شان مائیکل، کرٹ اینگل،مک فلائے ، کرس جیریکو بھی ٹاپ ٹین امیر ریسلر ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 13:32:40