بنگلہ دیش نے 16سال بعد پاکستان کو ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل کر لی

جمعہ 17 اپریل 2015 22:44

بنگلہ دیش نے 16سال بعد پاکستان کو ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل کر لی

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان کے نومنتخب کپتان اظہر علی پہلی ہی آزمائش میں ناکام ، پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 16سال بعد پاکستان کو ون ڈے میں 79رنز سے شکست ۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50آوورز میں 6وکٹو ں کے نقصان پر329رنز بنائے ،تمیم اقبال132،مشفیق الرحیم 106اورشکیب الحسن 31رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم 45.2اوورز میں250رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اظہر علی 72،حارس سہیل 51اور اپناپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد رضوان 67رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 3وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سمویا سرکار نے 48رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔48کے مجموعی سکور پر سمویا سرکار 36گیندؤں پر 20سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گے ۔ جبکہ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 67 کے مجموعی سکور پر محمد اللہ5رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بو لڈ ہو گے ۔ جس کے بعد انے والے وکٹ کیپربیٹسمین مشفیق الرحیم نے تمیم اقبال کے ساتھ مل کر 178رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی۔

تمیم اقبال نے 15چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 132جبکہمشفیق الرحیم نے 15چوکوں کی مدد سے 106رنز بنائے۔245کے مجموعی سکور پر تمیم اقبال 132رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤ ٹ ہو ئے ۔ جبکہ مشفیق الرحیم 106رنز بنا کر وہاب ریاض کی ہی کی گیند پر آؤ ٹ ہو ئے۔ شکیب الحسن 31،صابر رحمٰن 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر وہاب ریاض رہے جنہوں نے 10اوورز میں 59رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔

جبکہ راحت علی نے ایک وکٹ لی ۔جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے ماؤلر سعید اجمل رہے جنہوں نے 10اوورز میں 74سکور دئیے۔بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹو ں کے نقصان پر 329رنز بنائے ۔330رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا ۔سرفراز احمد 24رنز بنا کر 53کے مجموعی سکور پر عرفات سنی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ،جبکہ 59کر سکور پر محمد حفیظ رن آؤ ٹ ہو گئے ۔

جس کے بعد اظہر علی اور حارس سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 89رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔148کے مجموعی سکور پر اظہر علی 72رنز بنا کر تسکین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔حارس سہیل 51رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔اپناپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد رضوان 67رنز،فواد عالم 14،سعد نسیم صفر ،وہاب ریاض8،سعید اجمل صفر،جنیدخان صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 3،تسکین احمد نے3وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 22:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :