پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:12

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج میر پور میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 79رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔صہیب مقصود اور سہیل خان ، لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بعد احسان عادل بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 14:12:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :