پہلے میچ میں ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے شکست ہو ئی ، اظہر علی

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:19

پہلے میچ میں ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے شکست ہو ئی ، اظہر علی

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بنیادی وجہ سے قرار دیدیا ۔ ان کے بقول پاکستانی فیلڈرز نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی کیچز ڈراپ کیے جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی بلے بازوں نے بڑا ہدف بنایا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میچ کے بعد اختتامی تقریب میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیلڈرز کیچز پکڑنے میں کامیاب رہتے تو میچ کا نیتجہ کچھ اور ہوتا ۔ دوسری جانب فاتح ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے فتح کا کریڈٹ تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیااور کہا کہ امید ہے کہ آئندہ میچز میں بھی وہ اسی طرح کی کارکردگی پیش کریں گے ۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 14:19:55