آئی پی ایل میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:21

آئی پی ایل میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

احمد آباد / بنگلور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے جاری آٹھویں آڈیشن میں کل اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں راجھستان رائلز اور چنائی سپر کنگز جبکہ دوسرے میچ میں رائلز چینلجر بنگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں (آج) اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ احمد آباد میں راجھستان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی تیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ بنگلور میں کھیلا جائے گا جس میں رائلز چینلجر بنگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رجھستان رائلز نے آئی پی ایل کے آٹھویں آڈیشن میں ابھی تک چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چنائی سپر کنگ نے ابھی تک تین میچ کھیل کر تینوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ (آج) کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں رائلز چینلجر بنگلور نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے جبکہ ممبئی انڈینز نے ابھی تک چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 14:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :