ٹیم بدل گئی لیکن کیچز چھوڑنے کے انداز پرانے …2کیچ چھوڑے ، دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں بنا دیں

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:21

ٹیم بدل گئی لیکن کیچز چھوڑنے کے انداز پرانے …2کیچ چھوڑے ، دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں بنا دیں

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ٹیم بدل گئی لیکن کیچز چھوڑنے کے انداز وہی پرانے رہے، بنگال ٹائیگرز کیخلاف فیلڈرز نے نہ صرف رنز چھوڑے بلکہ اہم کیچز بھی ڈراپ کئے،بنگلہ دیش کیخلاف بھی قومی فیلڈرزکا یہی حال رہا، فیلڈرزکیچ چھوڑکرباؤلرز کی محنت پر پانی پھیرتے رہے،آل ر اؤ نڈر سعدنسیم نے اپنی ہی گیند پر سینتالیس کے انفرادی اسکور پرتمیم اقبال کا کیچ گرایا، پھرجنید خان نے اظہرعلی کی بال پرمشفیق الرحیم کا آسان کیچ ڈراپ کردیا،کیچزچھوڑنا گرین شرٹس کو مہنگا پڑا، دونوں بیٹسمینوں نے چانسزملنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اورسنچریاں اسکورکرڈالیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 14:21:14