چھٹا شمع گولڈ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور پینتھر نے پشاور سٹارز کو خلیل ،جمخانہ نے اقراء کلب کو ہرا دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:27

چھٹا شمع گولڈ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور پینتھر نے پشاور سٹارز کو خلیل ،جمخانہ نے اقراء کلب کو ہرا دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) چھٹا شمع گولڈ کپ T-20لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء پشاور پینتھر نے پشاور سٹارز کو خلیل جمخانہ نے اقراء کلب کو ہرا دیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور پینتھر نے پہلے کھیلتے ہوئے 109رنز بنائے ۔ ذاکر خان نے 33رنز بنائے۔ پشاور سٹارز کی طرف سے شاہ زیب نے چار، بلال اور سعید نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں دوسری اننگز میں پشاور سٹارز کی ٹیم 73رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ نے 28رنز بنائے۔ پشاور پینتھر کی طرف سے ساجد نے چار ، اعجاز نے تین اور حنیف نے دو وکٹیں حاصل کی۔ جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں خلیل جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ انور نے 32 رنز بنائے۔ اقراء کلب کی طرف سے عثمان نے دو وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں اقراء کلب نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 87رنز بنائے صلاح الدین نے 23رنز بنائے ۔ خلیل جمخانہ کلب کی طرف سے فہد شاہ ، ابو بکر اور عیسیٰ خان نے دو دو دو وکٹیں حاصل کی۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 17:27:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :