انضمام الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ قرا ر دیدیا

اتوار 19 اپریل 2015 11:39

انضمام الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ قرا ر دیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) سابق کپتان انضمام الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ہم 16 برس بعد بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کہاں جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں لازمی طور پر اب اگلا ورلڈ کپ جیتنے کو ہدف قرار دینا چاہیے کیونکہ تب تک ہمیں یہ میگا ایونٹ جیتے ہوئے 27 برس بیت چکے ہوں گے۔ انضمام نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی اس لیے نئے آنے والے نوجوانوں کو ٹاپ لیول پر سیٹ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 11:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :