انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے اپنے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

اتوار 19 اپریل 2015 11:45

انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے اپنے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

لوسانے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء)انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن (فینا) نے اپنے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فینا نے کہاکہ باڈی کے سربراہ جولیو بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں تاہم انہیں ماہانہ تنخواہ نہیں دی جاتی، جنرل سیکرٹری بھی اعزازی طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، البتہ سفر کی غرض سے انہیں یومیہ چارسو ڈالر ادا کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فینا کے کل اراکین میں سے گیارہ جزوقتی بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ انہیں سالانہ بنیادوں پر 2 لاکھ 25 ہزار یورو ملتے ہیں اسلئے دوسرے صدور بھی اپنی تنخواہوں کے بارے تفصیلات جاری کریں جس پر فینا نے اپنے اخراجات کی تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 11:45:26