آئی پی ایل ،نائٹ رائیڈرز کی کنگز الیون پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست

اتوار 19 اپریل 2015 12:56

پونے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) آئی پی ایل اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے جس دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنائے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 6 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

کنگز الیون کی طرف سے کپتان جارج بیلی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ایک موقع پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی 5 وکٹیں جلد گر چکی تھیں اور کنگ الیون پنجاب کی جیت دکھائی دیتی تھی تاہم ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل اور یوسف پٹھان نے ان کے ارمانوں پر اوس ڈال دی۔ آندرے رسل نے جارحانہ 66 رنز کی اننگز کھیلی اور 166کے مجموعی سکو رپر آؤٹ ہو گئے تاہم 2 وکٹیں ا ور 66 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 12:56:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :