دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اتوار 19 اپریل 2015 13:30

دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اظہر علی کا کہنا تھا کہ پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، پہلے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی، کوشش ہو گی کہ آج کم سے کم غلطیاں ہوں ، میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ درست لائن پر گیندیں کیں تو اس میچ میں بھی مشکل نہیں ہوگی۔ میز بان ٹیم میں ابو الحسن کی جگہ مشرفی مرتضیٰ کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 79رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 13:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :