چند روز میں چار قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہونے سے بورڈ ذمہ داران میں تشویش کی لہر

اتوار 19 اپریل 2015 16:00

چند روز میں چار قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہونے سے بورڈ ذمہ داران میں تشویش کی لہر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) چند روز میں چار قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،صورتحال میں بہتری لانے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے اتنی فتوحات حاصل نہیں کیں جتنے اس کے کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں اور اسی تناظر میں بورڈ ذمہ داران میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

بنگلہ دیش کے دورہ سے قبل اوراس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے4کھلاڑی صہیب مقصود ،سہیل خان ،یاسرشاہ اورااحسان عادل ان فٹ ہوکرٹیم سے باہرہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ بورڈ ذمہ داران کی جانب سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر کرنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کئے جانے کا امکان ہے جسکے لئے مشاورت کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 16:00:51