قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمدحفیظ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دستیاب ہونگے

اتوار 19 اپریل 2015 16:00

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمدحفیظ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دستیاب ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمدحفیظ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دستیاب ہونگے ۔ذرائع کے مطابق آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ رواں ہفتے موصول ہوجائے گی۔ اگر محمد حفیظ کلیئر ہوگئے تو ایسے میں انہیں آئندہ جمعہ کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میں بطور بولر بھی کھلائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ برس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران مشکوک ٹھہرایا گیا تھا جس کے آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کی تھی۔ اس سلسلے میں حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے بعد دسمبر میں ایک غیر رسمی ٹیسٹ دیا تھا تاہم اس موقع پر حوصلہ افزا نتائج سامنے نہ آنے پر انہوں نے ورلڈ کپ تک ٹیسٹ موخر کیا ۔ بعد ازاں ٹیسٹ سے قبل وہ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اس امر کا اظہار کیا جارہا ہے کہ محمد حفیظ کے کچھ ایکشنز کو ہی کلیئر کیا جائے گا جبکہ دیگر پر پابندی عائد رہے گی۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 16:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :